یورپ کے حسین پہاڑی مناظر، پر سکون فضا اور خوبصورت قصبوں میں زندگی گزارنے کا خواب اگر آپ نے کبھی دیکھا ہے تو سلووینیا آپ کے لیے ایک بہترین آپشن ہو سکتا ہے۔
وسطی یورپ کا یہ خوبصورت ملک نہ صرف بلند معیارِ زندگی فراہم کرتا ہے بلکہ پاکستانی شہریوں کے لیے مستقل رہائش حاصل کرنے کا ایک واضح اور منظم راستہ بھی پیش کرتا ہے۔
پانچ سال کے بعد مستقل رہائش کا حق
سلووینیا کے قانون کے مطابق پاکستانی شہری اگر پانچ سال تک لگاتار اور قانونی طور پر ملک میں عارضی رہائش پر مقیم رہیں تو وہ مستقل رہائش کے لیے درخواست دینے کے اہل ہو جاتے ہیں۔
یہ مدت اُن افراد کے لیے لاگو ہوتی ہے جنہوں نے اس دوران ملک میں نوکری، تعلیم، کاروبار، یا خاندانی بنیادوں پر رہائش اختیار کی ہو۔ اگر کوئی شخص سلووینیا کے شہری یا وہاں کے مستقل رہائشی کے خاندان کا حصہ ہے، تو بعض صورتوں میں وہ دو سال کے اندر بھی مستقل رہائش کے لیے اہل ہو سکتا ہے۔
عارضی رہائش اور تسلسل کی شرط
سلووینیا میں عارضی رہائش عام طور پر ایک سال کے لیے جاری کی جاتی ہے اور ہر سال اس کی تجدید ضروری ہوتی ہے، بشرطِ یہ کہ آپ کا مقصد (مثلاً ملازمت یا تعلیم) برقرار ہو۔
مستقل رہائش کے لیے ضروری ہے کہ آپ کا قیام مسلسل ہو۔ طویل غیر حاضری یا بیرونِ ملک قیام سے یہ تسلسل ٹوٹ سکتا ہے۔
اگرچہ مختصر بیرونی دورے قابلِ قبول ہیں، لیکن طویل غیر موجودگی پانچ سالہ مدت کے تسلسل کو متاثر کر سکتی ہے۔
اسی طرح موسمی ملازمت یا عارضی تعلیمی قیام کے ادوار کو مکمل طور پر نہیں گنا جاتا، بلکہ تعلیم کے عرصے کو عام طور پر آدھی مدت کے برابر تصور کیا جاتا ہے۔
درخواست دینے کا طریقہ کار
اگر آپ سلووینیا میں رہائش پذیرہیں تو آپ کو اپنی درخواست ضلعی انتظامی دفتر میں جمع کرانی ہوتی ہے۔
ملک سے باہر موجود درخواست گزار یہ عمل سلووینیا کے سفارت خانے یا قونصل خانے کے ذریعے مکمل کر سکتے ہیں۔
درخواست کے لیے درکار بنیادی دستاویزات درج ذیل ہیں:
درست پاسپورٹ یا شناختی کارڈ
گزشتہ پانچ سال کی قانونی رہائش کا ثبوت (ریذیڈنس کارڈز، انٹری اسٹیمپس وغیرہ)
رجسٹرڈ پتہ یا رہائش کی تصدیق
سلووینیا میں مؤثر ہیلتھ انشورنس
مالی حیثیت کا ثبوت (بینک اسٹیٹمنٹ، ملازمت کا معاہدہ، یا تنخواہ کی پرچیاں)
پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ (اسلووینیا اور اپنے آبائی ملک دونوں سے)