برطانوی محکمۂ موسمیات نے برطانیہ میں 21 اکتوبر سے مختلف مقامات پر شدید برفباری کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 10 سینٹی میٹر تک برف پڑنے کا امکان ہے۔
برطانوی محکمۂ موسمیات کے مطابق اس دوران اسکاٹ لینڈ میں درجۂ حرارت سب سے زیادہ منفی پر جائے گا، جہاں صبح 6 بجے سے 12 بجے تک برفباری کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔
برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسکاٹش ہائی لینڈز اور ایڈنبرا کو بھی برفباری کا طوفان نشانہ بنا سکتا ہے۔
شمالی انگلینڈ میں موسلا دھار بارشوں اور طوفانی صورتِ حال سے مسافروں اور مکینوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
شمالی ویلز اور اسکاٹ لینڈ سمیت ہائی لینڈز میں غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
برف باری اور طوفان کے دوران سفر کے حوالے سے بھی ہدایات دی جا رہی ہیں۔
مذکورہ برف باری کا سلسلہ موسمِ خزاں کی طرف پیش قدمی ہو گا۔