وزیراعلی گلبرخان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے فیصلوں سے متعلق بریفنگ

وزیراعلی گلبرخان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں سے متعلق صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن رحمت خالق اور وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی اطلاعات ایمان شاہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کابینہ نے سونیوال قبائل کی رجسٹریشن کرنے، بڑے ہوٹلز میں ٹھہرنے والے غیر مقامی افراد پرٹیکس لگانےاورگندم کی قیمت میں بتدریج اضافے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دی ہے جو اس سلسلے میں سفارشات تیار کرے گی ۔

اجلاس میں عطا آباد جھیل کی 354 کنال زمین کوعوامی ملکیت قراردے کر متاثرین کو معاوضہ دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ کابینہ اجلاس میں وفاقی سطح پر گلگت بلتستان کے مسائل کے حل کے لیے خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ۔ صوبائی وزیر رحمت خالق نے بتایا گندم کی قیمت اور بڑے ہوٹلز میں غیر مقامی افراد سے ٹیکس لینے سے متعلق سفارشات جلد پیش کی جائیں گی