ریاض فیشن ویک 2025‘ کا تیسرا ایڈیشن

سعودی دارالحکومت میں ’ریاض فیشن ویک 2025‘ کا تیسرا ایڈیشن اپنی تمام تر رونقوں کے ساتھ منعقد ہو رہا ہے۔
سعودی عرب کی وزارت ثقافت کے فیشن کمیشن کی سرپرستی میں ریاض فیشن ویک 2025 —-16 اکتوبر سے 21 اکتوبر تک منعقد ہوگا۔ اس دوران ریاض میں فیشن اور بیوٹی سے متعلق متعدد تقاریب منعقد کی جائیں گی۔
چھ روز تک ہونے والی تقاریب میں 25 سے زیادہ رن وے شوز، ڈیزائنرز کی 10 پریزینٹیشنز، منتخب شو روُم اور شہر بھر میں ہونے والی سرگرمیاں شامل ہوں گیبرطانیہ کا برانڈ ’ویویین ویسٹ وُڈ‘ فیشن ویک میں شرکت کرکے پہلی بار مشرقِ وسطٰی میں اپنے قدم رکھا رہا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اس برانڈ کا افتتاح ایک تقریب میں ہوگا جو برطانیہ کے فیشن کی میراث کو سعودی عرب کی ہنر مندی اور کاریگری سے ملا دے گا۔