شہریوں کی سفری سہولت کے لیے راولپنڈی میں الیکٹرک بسوں کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے، جس کے تحت ابتدائی طور پر شہر کے مختلف روٹس پر 45 الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔ اس منصوبے کا مقصد شہر کی ٹریفک کی مشکلات کو کم کرنا اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، راولپنڈی میں 4 روٹس پر الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی، جن میں صدر سے 26 نمبر چونگی اور اڈیالہ روڈ، راجہ بازار سے کرال چوک اور سواں اڈہ تک شامل ہیں۔ ان بسوں کا کرایہ 25 روپے مقرر کیا گیا ہے، اور روزانہ تقریباً 20 ہزار مسافر ان بسوں کا استعمال کریں گے۔
مزید یہ کہ میٹرو سٹیشن اور اولڈ واران ڈپو میں چارجنگ سٹیشنز کی تعمیر کا عمل جاری ہے تاکہ بسوں کی بلاتعطل روانی کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس منصوبے کے تحت شہریوں کو جدید، ماحول دوست اور کم قیمت سفری سہولت فراہم کی جائے گی۔
