سعودی شہزادے مشعل بن بدر بن سعود بن عبد العزیز آل سعود کی والدہ انتقال کر گئیں

سعودی شہزادے مشعل بن بدر بن سعود بن عبد العزیز آل سعود کی والدہ انتقال کر گئی ہیں، سعودی عرب کے شاہی دیوان نے شہزادہ مشعل بن بدر بن سعود بن عبدالعزیز آل سعود کی والدہ کے انتقال کی اطلاع دی۔

شاہی دیوان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ مرحومہ کی نمازِ جنازہ اتوار کو نمازِ عصر کے بعد ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ گرینڈ مسجد میں ادا کی گئی۔

مرحومہ کے انتقال پر سعودی عوام اور مختلف سرکاری و سماجی شخصیات کی جانب سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

شاہی خاندان نے عوام سے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کی درخواست کی ہے۔