مارکیٹوں میں عام دستیاب پھل امرود کو غذائی ماہرین اور طبی تحقیق کے مطابق صحت کے لیے انتہائی مفید قرار دیا جا رہا ہے۔
تازہ ترین طبی رپورٹس کے مطابق امرود نہ صرف وٹامن سی کا بھرپور ذریعہ ہے بلکہ اس میں موجود غذائی ریشہ، اینٹی آکسیڈنٹس اور معدنیات جسمانی صحت کو سہارا دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،امرود کا استعمال عام ہو جانے کے باوجود اس کے فائدے عام لوگوں میں پوری طرح اجاگر نہیں ہو پائے، حالانکہ یہ کئی مہنگے پھلوں سے زیادہ غذائیت رکھتا ہے۔
تحقیقی رپورٹس کے مطابق امرود میں وٹامن سی کی مقدار سنگترے کے مقابلے میں بھی زیادہ ہوتی ہے جو قوتِ مدافعت بڑھانے، زکام سے بچاؤ اور موسمی بیماریوں کے خلاف جسم کو مضبوط بنانے میں مدد دیتا ہے، امرود میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس خلیات کو نقصان پہنچانے والے فری ریڈیکلز کے اثرات کو کم کرتے ہیں، جس سے جلد، بال اور دل کی صحت برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔
طبی ماہرین کاکہنا ہےکہ ہاضمے کے حوالے سے بھی امرود انتہائی مفید سمجھا جاتا ہے کیونکہ اس میں موجود فائبر نظامِ ہاضمہ کو فعال رکھتا اور قبض سمیت ہاضمے کے دیگر مسائل کو دور کرتا ہے، امرود کھانا آنتوں کی کارکردگی بہتر بناتا ہے اور وزن کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے کیونکہ یہ پیٹ بھرنے کا احساس زیادہ دیر تک برقرار رکھتا ہے۔
دل کے مریضوں کے لیے امرود کا استعمال بھی فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ امرود میں پایا جانے والا پوٹاشیم اور فائبر بلڈ پریشر کو معمول پر رکھنے میں معاون ثابت ہوتا ہے جبکہ کولیسٹرول کی سطح کو متوازن رکھنے میں کردار ادا کرتا ہے۔
شوگر کے مریضوں کے لیے امرود خاص طور پر محفوظ پھل تصور کیا جاتا ہے، کیونکہ اس کا گلائسیمک انڈیکس کم ہوتا ہے اور یہ خون میں شوگر کی سطح میں تیزی سے اضافہ نہیں کرتا۔ اسی وجہ سے ماہرین امرود کو ذیابیطس کے مریضوں کے لیے موزوں قرار دیتے ہیں۔
غذائی ماہرین ش
