وزارت اطلاعات کے ڈیپارٹمنٹ پی آئی ڈی میں ایک نئے آفیسر کی تقرری

وفاقی حکومت وزارت اطلاعات کے ڈیپارٹمنٹ پی آئی ڈی میں ایک نئے آفیسر کی تقرری کرنے جارہی ہے جو میڈیا سے متعلق امور پر حکومت کی معونت کرے گا اس عہدے کو ٹیکنیکل ایڈوائزر کا نام دیا گیا ہے‘ اس عہدے کے لیے دیگر ناموں کے علاوہ پی ٹی وی کے سابق ایم ڈی اور وزارت اطلاعات کے سابق ایڈیشنل سیکرٹری ظہور برلاس کا نام بھی لیا جارہا ہے‘ ظہور برلاس اپنی مدت ملازمت میں دفتر خارجہ کے علاوہ ایوان صدر بھی رہے ہیں اور وزارت اطلاعات کے مختلف شعبوں کے علاوہ اس کی پبلسٹی ونگ میں بھی انہوں نے خدمات انجام دی ہیں‘ وہ وزارت اطلاعات میں میڈیا کے امور سے متعلق مشاورت دیا کریں گے