ارکان پارلیمنٹ نے عید سے پہلے عیدی وصول کرلی‘ ملک کا مزدور پریشان حال ہے


نیشنل لیر فیڈریشن پاکستان کے صدرشمس الرحمن سواتی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس بحران میں سب سے بڑا معاشی دھچکا مزدوروں کو لگا ہے اور افسر شاہی اس کا احساس نہیں کر رہی بلکہ نئی گاڑیاں خرید کر خود مختار سرکاری اداروں کے رولز کا ناجائز فائدہ اٹھایا جارہا ہیحکومت بجٹ میں یہ اعلان کرے کہ او جی ڈی سی ایل سمیت تمام سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کے علاوہ خود مختار سرماری اداروں میں نئی گاڑیوں کی خریداری پر تین سال پابندی رہے گی اور یہ رقم مزدورں کی فلاح کے لیے خرچ کی جائے گی پارلیمنٹ کے حالیہ اجلاسوں میں شریک ایم این ایز اور سینیٹرز نے اپنے واجبات ععید سے پہلے ہی وصول کرلیے ہیں ملک کا مزدور طبقہ پریشان حال ہے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے کی آئندہ دو ماہ کی مانیٹری پالیسی جاری کی ہے جس میں اعتراف کیا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث معاشی سست روی ختم نہیں ہو سکتی لہذا ملک میں ٹیکس وصولی 5فیصد کم رہی اور مستقبل میں خسارے بڑھیں گے یہ بات بھی تسلیم کی گئی ہے کہ اشیا کی ترسیل میں رکاوٹ اور خراب زرعی حالات کے سبب اشیائے خوردنی کی قیمتیں بڑھنے کا امکان ہے جس کے باعث مہنگائی کی شرح 11سے 12فیصد بڑھ جانے کاخطرہ ہے انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بنک کی اپنی جائزہ رپورٹ کے مطابق ملکی معیشت کی تصویر کشی ملک کے مزدور کے لیے کسی بم سے کم نہیں ہے لیکن دوسری جانب صورت حال یہ ہے کہ او جی ڈی سی ایل سمیت دیگر خورمختار سرکاری داروں میں افسر شاہی رولز کا ناجائز فائدہ اٹھا رہی ہے اور قیمتی گاڑیاں خریدی جارہی ہیں گاڑیوں کی خریداری پر خرچ ہونے والی رقم بلوچستان اور ملک کے دیگر صوبوں کے غریب نادار محنت کش طبقے کے اندر سخت مایوسی پیدا کررہی ہے انہوں نے کہا کہ او جی ڈی سی ایل کے ایم ڈی کو نئی گارٌ خردینے کی بجائے یہ رقم کرونا وائرس کے بحران سے متاثر ہونے والے مزدورں کی فلاح کے لیے خرچ کردینی چاہیے تھی لیکن انہوں نے تو ملازمین سے ملنے اور میڈیا میں شائع ہونے والی تفصیلات کے مطابق او جی ڈی سی ایل کے دفتر میں کرونا وائرس کی نشاندہی کے باوجود ملازمین کی صحت کی حفاظت کے لیے مناسب اقدامات ہی نہیں کیے بلکہ میڈیا کے ذریعے ہی یہاں تک اطلاعات مل رہی ہیں کہ او جی ڈی سی ایل کے قرنطینہ سینٹر میں بھی سفارش کے بغیر جگہ نہیں مل رہی انہوں نے کہا کہ یہ صورت حال توجہ چاہتی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت بجٹ میں یہ اعلان کرے کہ تمام سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کے علاوہ خود مختار سرماری اداروں میں نئی گاڑیوں کی خریداری پر تین سال پابندی رہے گی انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث دنیا کی معیشت کا جو تیا پانچا ہوا وہ کسی سے پوشیدہ نہیں، ان حالات میں پاکستان جیسے ممالک کا خود کو معاشی انہدام سے بچا لینا ہی اصل کامیابی ہو گی اگر افسر شاہی کی عیاشیاں جاری رہیں تو یہ ہدف حاصل کرلینا ممکن نہیں ہوگا لہذا حکمت و دانش مندی حکومت کیلئے ناگزیر ہے تاکہ وہ حالات پر گرفت رکھ سکے