مرزا عبدالرحمن کو اٹک کے لیے وزیر اعظم کرونا ریلیف ٹائگر فورس کا صدر بنادیا ہے

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے اسلام آباد آفس کے لیے کو آرڈینیٹر بز نس کمیونٹی کے معروف رہنماء مرزا عبدالرحمن کو حکومت نے اٹک کے لیے وزیر اعظم کرونا ریلیف ٹائگر فورس کا صدر بنادیا ہے وہ ڈپٹی کمشنر اٹک کے ساتھ مل کر ضلع میں کرونا ریلیف کی سرگرمیوں کی نگرانی کریں گے اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے لیے صدر سجاد سرور‘ گروپ چیئرمین کامران عباسی‘ سینئر نائب صدر طاہر آرائیں‘ نائب صدر مہتاب حسین شاہ‘ سابق صدر رانا محمد ایاز کے علاوہ چوہدری محمد سعید‘ عمران شبیر عباسی اور کامران اختر نے انہیں نامزدگی پر مبارک باد دی ہے کہا کہ حکومت نے اس عہدے کے لیے نہائت باصلاحیت اور محنتی‘ دیانت دار بزنس کمیونٹی کے رہنماء کو نامزد کیا ہے وہ اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے انجام دیں گے تاکہ کرونا ریلیف کے لیے وزیر اعظم کے پروگرام کو کامیابی کے ساتھ آگے بڑھایا جاسکے گا‘ مرزا عبد الرحمن اٹک چیمبر آف کارمس اینڈ انڈسٹریز کے بانی صدر بھی ہیں اور ادویات کی انڈسٹری سے وابستہ ہیں مرزا عبد الرحمن نے جسارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی نامزدگی ایک امتحان ہے اور وہ اس کے لیے مستحق افراد تک حکومت کی امداد دیانت داری سے پہنچائیں گے اور حکومت کو بھی عوام کی مشکلات سے آگاہ کریں گے انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کے معاشی حالات بہت دگر گوں ہیں اور مسائل کے حل کے لیے ضروری وسائل بھی نہیں ہیں ان حالات کا مقابلہ ہم سادگی اور کفائت شاعری کی پالیسی اپنا کر ہی کر سکتے ہیں

اپنا تبصرہ لکھیں