معاون خصوصی ڈاکٹرظفرمرزا کا کہنا ہے کہ صرف ان علاقوں میں لاک ڈاؤن ہے جہاں کوروناکیسزہیں، حکومت ڈاکٹرز اورپیرامیڈیکس کیلئےپی پی ایز دےرہی ہے ، اسپتالوں کی انتظامیہ پی پی ایزکی تقسیم ٹھیک نہیں کررہی۔تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفرمرزا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وباکا پھیلاؤ روکنے کیلئے اپنے رویوں کو تبدیل کرنا ہوگا، معلوم نہیں کب تک وبا کے ساتھ رہنا ہے۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت700 کے قریب علاقوں میں لاک ڈاؤن ہے، کوشش ہےصرف ان علاقوں میں لاک ڈاؤن کریں جہاں کیسزہیں۔ڈاکٹرظفرمرزا نے کہا کل ایپ لانچ کی جس میں تمام اسپتالوں کی معلومات موجود ہیں ، ایپ کےذریعے پتہ چلے گاکس اسپتال میں کون سی سہولتیں ہیں، ملک کے 450اسپتالوں کوپی پی ایز بھیجے جاتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فرنٹ لائن ورکرز کا تحفظ سب سےزیادہ ضروری ہے ، وی کیئر کے نام سے ایک پروگرام لانچ کیا ہے، جس میں طبی عملے کی اخلاقی اور نفسیاتی مدد کی جائے گی۔معاون خصوصی نے کہا کہ کہاجاتاہےحکومت پی پی ایزنہیں دےرہی،حالانکہ ہم دےرہےہیں، مسئلہ یہ ہےاسپتالوں کی انتظامیہ پی پی ایز تقسیم ٹھیک نہیں کررہی۔ڈاکٹرظفرمرزا کا کہنا تھا کہ ہمیں ہیلتھ ورکرزکومورال سپورٹ دینےکی ضرورت ہے، کوویڈ19سےنمٹنےوالےہیلتھ کیئرورکرزکےمتاثرہونےکاامکان زیادہ ہوتا ہے، ہیلتھ ورکرزکےاہل خانہ کویقین ہوناچاہیے کہ ہیلتھ ورکرزمحفوظ ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں 3فیصدسےزائدہیلتھ ورکرزمتاثرنہیں ہیں ، ہمارےہاں ہیلتھ ورکرزکےمتاثرہونےکی شرح یورپ سےکم ہے پی ایم اےکوہم نےہیلتھ ورکرزکی حفاظت سےمتعلق آن بورڈ لیا۔ پنجاب کے ڈاکٹروں ، نرسوں اور طبی عملے میں کوروناکی شرح سب سے زیادہ ہے ، اب تک 12 ڈاکٹراور 2 نرسیں کورونا سے شہید ہوچکی ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت نے کہا ہے کہ پنجاب کے ڈاکٹروں ، نرسوں اور طبی عملے میں کوروناکی شرح سب سے زیادہ ہے ، 20 فیصد ڈاکٹر اور ہیلتھ پروفیشنلزکورونا سے متاثر ہوئے۔محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ پنجاب میں طبی عملےکے 2940 ٹیسٹ کرائے گئے، طبی عملے کے562افرادمیں کورونا کی تصدیق ہوئی جبکہ پرنسپل جنرل ہسپتال پروفیسر الفریدظفر کاکوروناٹیسٹ مثبت آیا۔محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں اب تک 12 ڈاکٹراور 2 نرسیں کورونا سےشہیدہوئیں، ایم ایس جنرل اسپتال صلاح الدین، ڈاکٹرسلمان حسیب،ڈاکٹرعاطف چوہدری، ڈاکٹرخضرحیات بھی کورونا کا شکار ہوئے جبکہ ڈاکٹرمعروف وینس اور ینگ ڈاکٹرزمیں بھی کوروناسے متاثر ہوئے۔اسپتال ذرائع کے مطابق کوروناکےباعث اسپتالوں میں ہرقسم کی سرجری اورآپریشن ملتوی کردیئے گئے ہیں جبکہ سیکرٹری صحت سپیشلا ئزد ہیلتھ کئیر کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز و دیگر عملے کی حفاظت کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔بیرسٹر نبیل اعوان نے کہا ہے کہ کرونا وارڈز میں کام کرنے والے تمام ڈاکٹرز ودیگر عملے کو حفاظتی لباس و ماسک فراہم کیے جارہے جبکہ چئیرمین گرینڈ ہیلتھ الائنس کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کمیونٹی تمام تر مشکلات کے باوجود دن رات مریضوں کی خدمت کر رہی ہے اور کرتی رہے گی۔ڈاکٹر سلمان حسیب نے کہا کروناوائرس میں مریضوں کی خدمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے ڈاکٹرز و دیگر عملے کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
