شاعر مشرق کے شیدائی حضرت صفدر علی گورایہ قضائے الہی سے انتقال کر گئے

ممتاز دینی روحانی شخصیت‘ تحریک پاکستان کے کارکن‘ قائد اعظم محمد علی جناح کے مخلص پیروکار‘ شاعر مشرق کے شیدائی حضرت صفدر علی گورایہ قضائے الہی سے انتقال کر گئے‘ انتقال سے قبل انہوں نے اپنے عزیز مسلم لیگ(ج) کے ترجمان احمد باجوہ سے آخری لمحات میں نصیحت آموز گفتگو کی اور اہل پاکستان‘ اہل اسلام کے لیے بے مثال پیغام اور امید کا اظہار کیا‘ انہوں نے غزہ ہند کے امکان اور اس میں اہل پاکستان کے لیے خیر کے موضوع پر بھی گفتگو کی اور بتایا کہ علامہ اقبال کے مومن کی نشانی یہ ہے کہ وہ بے تیغ بھی لڑتا ہے‘ انہوں نے اہل اسلام اور اہل پاکستان کے لیے نیک تمناؤں اور ان کے روشن اور محفوظ مستقبل کے لیے دعاء بھی کی اور کہا کہ اللہ سب کچھ پاکستان کے لیے درست کردے گا اور پاکستان کی حفاظت فرمائے گا‘ اور علامہ اقبال کے پیغام اور شاعری میں جس مومن کی صفت بیان کی گئی ہے وہی اس پاکستان کو بھی بچائیں گے اور محفوظ بنائیں گے‘ممتاز دینی روحانی شخصیت‘ تحریک پاکستان کے کارکن‘ قائد اعظم محمد علی جناح کے مخلص پیروکار‘ شاعر مشرق کے شیدائی حضرت صفدر علی گورایہ کے انتقال پر وزیر اطلاعات و نشریات اور قومی ورثہ شبلی فراز‘ مسلم لیگ(ن) کے چیئرمین سینیٹر راجا ظفر الحق‘ وفاقی وزیر فوڈ سیکورٹی سید فخر امام‘ قومی کشمیر کمیٹی کے سربراہ شہر یار آفریدی‘ ڈی جی کشمیر کمیٹی نسیم خالد‘ مسلم لیگ(ج) کے صدر اقبال ڈار‘ سیکرٹری جنرل امتیاز گورایہ‘ مسلم لیگ(ج) پنجاب کے صدر محمد طیب‘ کے پی کے کے صدر محمد شہاب خان‘ ممتاز سماجی کارکن نواز مروت‘ صحافیوں کی ملک گیر تنظیم کے صدر نواز رضا‘ پی ایف یو جے کے رہنماء افضل بٹ‘ تعمیرات کے شعبہ سے وابستہ کاروباری شخصیات سردار طاہر محمود‘ مسرت اعجاز خان اور دیگر نے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور ان کے انتقال کو ملک اور قوم کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا ہے

اپنا تبصرہ لکھیں