وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ابھی تک ایک شخص کے جاں بحق ہونے اور10افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے.
ریسکیو ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے علاقے صدر میں واقع کوئلہ سینٹر چوک میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں. ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا. ابتدائی اطلاعات کے مطابق علاقے کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے اپنے گھیرے میں لے لیا ہے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے دھماکے کے مقام سے ایمبولینسوں کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے.