وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پانی کا بحران سر اٹھا رہا ہے، سیکٹر آئی ٹین میں شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔پانی کی فراہمی کے لیے شہریوں کے احتجاج کے دوران اسلام آباد پولیس کی نفری موجود رہی جبکہ ٹریفک کو متبادل راستے کی جانب موڑا گیا۔مظاہرین نے کہا کہ اسلام آباد جیسے شہر میں انتظامیہ اور عوامی نمائندوں کو گرمیوں میں بھی لوگوں کی بنیادی ضرورت پانی کی فراہمی کا احساس نہیں۔شہریوں نے کہا کہ گزشتہ تین ماہ سے علاقے میں پانی کی قلت ہے اور وفاقی ترقیاتی ادارہ سی ڈی اے مسئلہ حل نہیں کر رہا۔
