ہم اپنے عہد کی تجدید کرتے اور حقِ خودارادیت کے لیے ان کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ آج ہم یومِ الحاقِ پاکستان کے تاریخی موقع کو یاد کرتے ہیں جب اہلِ کشمیر نے پاکستان کے ساتھ الحاق کی قرار داد منظور کی اہلِ کشمیر کے لیے خود ارادیت کا حق سلامتی کونسل کی جانب سے اورعالمی قانون کے تحت تسلیم شدہ ہے ہم ہندوتوا کی پیروکار نسل پرست بھارت سرکار کے ظالمانہ اور غیرقانونی ہتھکنڈوں کے خلاف صف آراء کشمیری عوام کو انصاف دلوانے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے
