اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر کا دورہ پاکستان منسوخ

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر کا دورہ پاکستان منسوخ ہوگیا، جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر وولکن بوزکر کا دورہ لاجسٹکس مسائل کے باعث منسوخ ہو گیا ہے، تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر وولکن بوزکر نے پیر کو پاکستان کے دورے پر آنا تھا۔ نومنتخب صدر نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی دعوت پر دورہ کرنا تھا۔

وزارت خارجہ نے نو منتخب صدر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کا دورہ منسوخ ہونے کی تصدیق کر دی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق نو منتخب صدر اقوام متحدہ میں ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد پاکستان آئیں گے۔ خیال رہے کہ چند روز قبل وزارتِ خارجہ نے بتایا تھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نومنتخب صدر کا آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ متوقع ہے، ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ نومنتخب کو صدر ایل اوسی پر سیز فائرمعاہدے کی خلاف ورزی اور مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے آگاہ کیا جائے گا۔ تاہم اب انکا دورہ منسوخ ہوگیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں