اس مرتبہ عید الاضحی ایک ایسے موقع پر آئی ہے کہ پوری دنیا میں اور وطن عزیز میں کرونا وائرس کی وباء پھیلی ہوئی ہے‘ آپ سب لوگوں کی بھرپور احتیاط کے باعث اللہ تعالی کا شکر ہے کہ اب یہ وباء قابو میں ہے اور اس سے متاثرہ مریض تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں‘
آپ سب سے گزارش ہے کہ عید کے موقع پر کرونا کے باعث جس احتیاط کی ضرورت ہے‘ پارٹی کی قیادت اور چیئرمین جناب بلاول بھٹو زرداری کی اپیل پر اسے ہر قیمت پر اختیار کیا جائے تاکہ اس مہلک وباء سے ہماری نجات جلد ممکن ہوسکے‘ اگر احتیاط نہ برتی گئی تو ہمارے لیے مشکلات میں اضافہ کا باعث بھی بن سکتی ہے
نواب ذادہ افتخار احمد خان بابر۔ رکن قومی اسمبلی
سیکرٹری اطلاعات‘ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین جنوبی پنجاب
