ای او بی آئی ایپملائز فیڈریشن کے صدر تجمل حسین نے کہا کہ حکومت ای او بی آئی کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کی سفارش پر عمل درآمد کرائے اور تین سال یہ معاملہ لٹکا ہوا ہے انہوں نے وزیر اعظم کے مشیر برائے وزارت ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ ذوالفقار علی بخاری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ای او بی آئی کے ملازمین کا یہ دیرینہ مطالبہ پورا کریں اور وزارت خزانہ میں گئی ہوئی سمری کی منظوری کے لیے ملازمین کے حق میں اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ یہ بات اطمینان ہے کہ ا س سے پہلے دو دو ہزار پینش میں اضافہ بھی کراچکے ہیں لہذا ملازمین توقع کرتے ہیں کہ وہ ان کے لیے اپنا کرداد ادا کریں گے انہوں نے کہا کہ یہ بات تسلیم کی جاتی ہے کہ کووڈ کی وجہ سے حالات خراب رہے ہیں مگر اس کے باوجود بھی ای او بی آئی کے چیئرمین اظہر حمید نے بائیس ارب کے فنڈز اکٹھے کیے ہیں ای او بی آئی ایپملائز فیڈریشن کے صدر تجمل حسین نے اپنے بیان میں وزیر اعظم کے مشیر ذوالفقار علی بخاری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملازمین کی فلاح و بہود کے لیے اپنا کردار ادا کریں
