نو سر باز نے ایک شہری سے دس لاکھ روپے ہتھیا لیے

نو سر باز نے اسلام آباد میں ایک شہری سے دس لاکھ روپے ہتھیا لیے اور رقم کے بدلے دیے گئے چیک چیک بھی ڈس آنر ہوگئے ہیں‘ اسلام آباد میں تھانہ آب پارہ میں ایک معروف تعمیراتی فرم کے مالک ثمر اقبال نے درخواست دی ہے کہ پولیس لائن میں تعمیراتی منصوبے پر کام کر رہے تھے کہ یہاں کام کرتے ہوئے اس کی ملاقات ایک سخص سے ہوئی جو بعد میں نوسر باز چابت ہوا اس نوسر باز اقبال شاہد نے ذاتی مجبوری بتا کر ان سے دس لاکھ روپے لیے اور واپس کرنے کے لیے پانچ پانچ لاکھ مالیت کے دو چیک دیے مگر یہ چیک مارچ میں ڈس آنر ہوچکے ہیں اور نوسر باز مزلم رقم واپس نہیں کر رہا‘ درخواست میں پولیس سے کہا گیا ہے کہ وہ قانونی کارروائی کرے اور یتھیائی ہوئی رقم واپس دلائی جائے