پاکستان فلسطینیوں کے حق خودارادیت کے لیے مکمل اظہار یکجہتی کرتا ہے،

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل اوریواےای کےدرمیان تعلقات کی مکمل بحالی کے معاہدے کا اعلان دیکھا ہے، یہ ایک ایسی پیش رفت ہے جس کےدوررس نتائج ہوں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کے حق خودارادیت کے لیے مکمل اظہار یکجہتی کرتا ہے، مشرقِ وسطیٰ میں امن واستحکام پاکستان کی ترجیحات میں شامل ہے، پاکستان یواین، او آئی سی کی قراردادوں کے مطابق دوریاستی حل کی حمایت کرتاہے۔
پاکستانی قوم آج 74 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منارہی ہے

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کےحقوق اوراُمنگوں کے مطابق پاکستان اپنانقطہ نظربیان کرتاہے، پاکستان کاموقف فلسطینی حقوق اورخواہشات کےمطابق اوراس کےجائزہ پرمبنی ہوگا، علاقائی امن،سلامتی اوراستحکام کے تحفظ کوسامنے رکھیں گے۔