سعودی سفیر نواف المالکی نے مذہبی قائدین مولانا فضل الرحمن، علامہ ساجدمیر، حافظ عبدالکریم، حنیف جالندھری، اویس نورانی، عبدالغفور حیدری سے مشترکہ ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مذہبی قائدین نے اسرائیل کے بارے میں سعودی عرب کے مؤقف کو سراہا۔ مذہبی قائدین نے کہا کہ سعودی عرب نے اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کا فیصلہ کرکے عالم اسلام کے جذبات کی ترجمانی کی۔ فلسطین کے ساتھ امن معاہدہ، مسجد اقصیٰ کی آزادی اوراسرائیلی مظالم کے خاتمے تک کسی ملک کے پاس اسرائیل کو تسلیم کرنے کا جواز نہیں۔
