کمپیوٹر، لیپ ٹاپ کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ

کورونا وائرس کی وجہ سے وزارت تعلیم کی جانب سے احتیاطی تدابیر کے تحت آن لائن ایجوکیشن کے فیصلے کے بعد کمپیوٹر، لیپ ٹاپ و دیگر متعلقہ الیکٹرونک اشیاء کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے۔ عوام کو درپیش مشکلات کے حوالے سے بتایا ہے کہ آن لائن ایجوکیشن کے فیصلے کے ساتھ ہی کمپیوٹر اور اس سے متعلق اشیاء کی قیمتوں میں اچانک غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہےآن لائن ایجوکیشن کے حوالے سے درکار اشیاء کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ سے پریشان لوگوں نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نرخوں کو کنٹرول کرنے کے لیے فوری کارروائی کریں تاکہ آن لائن تعلیم کے لیے کمپیوٹر خریدے جاسکیں سروے میں مزید کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر کمپیوٹرز اور لیپ ٹاپ فروخت کیے جانے کے اشتہارات میں دی گئی قیمتوں سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ ناجائز منافع خوروں نے کس طرح اس موقع سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ نیا تعلیمی سال شروع ہو رہا ہے اس حوالے سے مارکیٹوں میں نرخوں کی کسی قسم کی نگرانی نہیں کی جارہی متعلقہ اداروں کو چاہئے کہ وہ نرخوں کی نگرانی کریں تاکہ منافع خوروں کو کنٹرول کیا جا سکے۔ مارکیٹنگ کے شعبے کے ایک ماہر کے حوالے سے کہا ہے کہ طلبا اور ان کے سرپرست فی الحال کمپیوٹرز یا لیپ ٹاپ نہ خریدیں کیونکہ اس وقت قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔