آج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے

میاں منیر احمد

آج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے‘1965 کی پاک بھارت جنگ میں ہماری فضائیہ نے بھارت کو ناکوں چنے چبائے تھے‘ ہمارے جہاز اور ہمارے شاہین دشمن کے ٹھکانوں پر ٹھیک ٹھیک نشانے لگاتے رہے‘ 7 ستمبر کو پاکستان میں قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے‘ پاک فضائیہ کے پائلٹ راشد منہاس شہید نشان حیدر کا اعزاز پانے والے کم سن ترین پائلٹ ہیں‘ پاک فضائیہ کے ایم ایم عالم‘ یونس شہید‘ سرفراز رفیقی‘ سیسل چوہدری جیسے جری شاہین قابل فخر سپوت ہیں جنگ کا ایک قابل ذکر واقعہ یہ تھا کہ پاک فضائیہ کے اڑنے والے محمد محمود عالم نے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں 5 ہندوستانی جہاں مار گرائے انھیں ستارہ جرات بار سے نوازا گیا ہمارے شاہینوں نے جرائت کی بے مثال داستان رقم کی ہے اور وطن عزیز کی فضاؤں کی حفاظت کی‘ بری فوج کی مدد کی اور پاک فضائیہ ہمارا فخر ہے‘ آج کی پاک فضائیہ ماضی کے مقابلے میں کہیں ذیادہ قوت رکھتی جے ہمارے پاس ایف سولہ اور چین کے اشتراک کے ساتھ تیار کیے گئے تھنیڈر جہاز ہیں‘

اپنا تبصرہ لکھیں