سابق مشیر برائے صوبائی وزارت سندھ‘ این ایس گروپ کے سی ای او محمد نعمان سہگل نے اسلام آباد میں ممتاز بزرگ مسلم لیگی رہنماء سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی سے ملاقات کی‘ جس میں ملک کی کاروباری حالات اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا‘ واضح رہے کہ نعمان سہگل ایک نوجوان سیاست دان ہیں‘ جو انسانی حقوق کے لیے کام کرتے ہیں اور سیاست میں باہمی رواداری اور عزتو احترام کے کلچر کے ہامی ہیں‘ بزرگ سیاست دان میر ظفر اللہ خان جمالی‘ بلوچ روایات کے امین سیاست دان ہیں‘ محب وطن ہیں اور ان کے زمانے میں پاکستان کو نائن الیون کے بعد بہت سنگین صورت حال کا سامنا تھا‘ میر ظفر اللہ خان جمالی نے وزارت عظمی کے منصب پر رہتے ہوئے مشکل حالات کے باوجود نہائت بڑے بڑے چیلنجز کو صبر آزماء انداز میں نبھایا اور ڈاکٹر قدیر خان جیسا کیس ان کی حکومت کے لیے بہت مشکل وقت تھا مگر ایک زیرک سیاست دان کے طور انہوں نے یہ بحرانی وقت ٹالا تھا
