پاکستان پریس کونسل کے سابق چیئرمین‘ ادیب دانش ور اور ماہر قانون ڈاکٹر میر صلاح الدین مینگل کو تمغہ امتیاز ملنے پر ان کے اعزاز میں ایک پر وقار اور سادہ تقریب ہوئی جس میں پاکستان مسلم لیگ(ج) کے ترجمان احمد باجوہ کے علاوہ ان کے دوست احباب شریک ہوئے‘ شرکاء نے ڈاکٹر صلاح الدین مینگل کی ادبی اور تعلیمی خدمات پر انہیں تمغہ امتیاز ملنے پر مبارک باد دی‘ اور کہا کہ انہیں ملنے والا اعزاز ان کے لیے اوران کی قوم کے لیے بھی ایک قومی وقار اور فخر کا نشان ہے ڈاکٹر میر صلاح الدین مینگل ایک معروف ماہر قانون ہیں‘ بلوچستان میں ایڈوکیٹ جنرل رہے‘ اور پاکستان پریس کونسل کے چیئرمین بھی رہے ہیں اور وہ براہوی اکیڈمی کے چیئرمین بھی ہیں‘ ڈاکٹر میر صلاح الدین مینگل بہت ہی بااصول شخصیت ہیں ان کے لیے بہترین موقع تھا کہ وہ پاکستان پریس کونسل کی چیئرمین شپ کا عہدہ نئی تقرری تک جاری رکھ سکتے تھے مگر انہوں نے اپنی مدت مکمل ہوجانے پر اس ذمہ داری سے خود کو الگ کرلینا مناسب سمجھا‘ پاکستان مسلم لیگ(ج) کے ترجمان احمد باجوہ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں تعلیم‘ ادب کے فروغ‘ پانی کے ضیاع کو روکنے اور سماجی خدمات کے لیے قومی سطح پر ایک بھرپور آگاہی مہم ضروری ہے اس کے لیے اسلام آباد میں ماہرین کی ایک بڑی کانفرنس ہونی چاہیے جس میں ملک کے اس شعبے سے وابستہ قابل ماہرین اپنے تجربات سے آگاہ کریں اور بہتری کے لیے اپنی سفارشات اور تجاویز دیں
