نیشنل لیبر فیڈریشن مزدوروں کو ان کے حقوق دلائے گی‘ سواتی

نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مزدوروں کے حقوق کے لیے بنائے جانے والے قوانین پر عمل درآمد کرائیں اور ان کی فلاح کے لیے اقدامات کیے جائیں سندھ میں مورو سمیت متعدد مقامات پر مزدوروں کے مظاہروں اور جلسوں کے علاوہ مزدوروں کے موفود سے گفتگو کرتے ہوتے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک اسلامی فلاحی ریاست ہے‘ جہاں اصل ہاکمیت اللہ تعالی کی ذات ہے مگر یہاں انسانوں کے بنائے قانون انسانوں کے لیے گلے کا پھندا بنے ہوئے ہیں اور حکومتیں مزدوروں کے حقوق کی پراوہ نہیں کر رہی ہیں‘ نیشنل لیبر فیڈریشن نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ملک بھر میں ہر چھٹے بڑے شہر میں جہاں جہاں صنعتیں کام کر رہی ہیں اور مزدور اپنی محنت کی کمائی کا صلہ حاصل نہیں کر پاتے وہاں نیشنل لیبر فیڈریشن کی قیادت اور کارکن پہنچیں گے اور مزدوروں کو ان کے حقوق دلائیں گے

اپنا تبصرہ لکھیں