اسلام آبادچیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کی بنیاد رکھنے کے لیے اس کے بانی صدر کامران عباسی‘ جہانگیر اختر‘ قاضی الیاس کی کاوشیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی‘ اور سینیٹرجہانگیر بدر‘ چیئرمین سینیٹ‘سید نیئر بخاری‘ سینیٹرغلام علی کے بے مثال اور بے لوث تعاون کی بدولت اسلام آباد کے چھوٹے تاجروں اور صنعت کاروں کو اپنے حق کی یہ منزل ملی‘ جن افراد نے اس چیمبر کے قیام کے لیے اپنا تن من دھن لگایا ان کے لیے انہی الفاظ میں خراج تحسین پیش کرنا مناسب ہے کہ ”بڑھی تمہاری گرمی رخ سے چمن میں آگ“
نمی دامن چہ منزل بود شب جائے کہ من بودم
بہ ہر سو رقص بسمل بود شب جائے کہ من بودم
بقول پیر نصیر الدین نصیر
آؤ ہم آپ کو سکھاتے ہیں ملانا دل کا
نقش بر آب نہیں‘ وہم نہیں‘ خواب نہیں
یہ چیمبر ایک چھوٹے سے پودے سے اب تن آور درخت کی جانب بڑھ رہا ہے‘ اس سفر میں اب تک جناب کامران عباسی‘ قاضی الیاس‘ رانا محمد ایاز‘ سجاد سرور نے اپنے وقت کی بے مثال قربانی دی ہے‘ ان شخصیات کی وجہ سے یہ چیمبر اب اسلام آباد کے چھوٹے تاجروں اور صنعت کاروں کے لیے گھنی چھاؤں اور اللہ کی رحمتوں سے بھرپور بادل کا ایک حسین ٹکرا بن چکا ہے جس کی چھاؤں میں تاجر وقت کی گرم ہواؤں سے محفوظ رہنے کے لیے پر اعتماد پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوتے ہیں‘ چیمبر کے انتخابات ہر سال ہوتے ہیں‘ اس سال ہونے والے انتخاب میں ایگزیکٹو ممبرز نے ملک ظہیر احمد کو صدر کے عہدے کے لیے منتخب کیا‘ ملک ظہیر احمد ایک منجھے ہوئے تاجر رہنماء ہیں‘ ان کی معاونت کے لیے تاجر برادری کے معروف نام امجد عباسی سینئر نائب صدر اور مدثر فیاض چوہدری نائب صدر کے عہدے کے لیے منتخب کیے گئے ہیں‘ عہیداروں کے انتخاب کا عمل نہائت خوش اسلوبی سے انجام پایا‘
نومنتخب عہدیداران یکم اکتوبر 2020 سے ICSTSI کے دفتر کا باقاعدہ چارج سنبھالیں گے ۔
اس موقع پر برادرم چوہدری سجاد سرور صدر ICSTSI ، محمد کامران عباسی چیئرمین فاونڈر گروپ ، چوہدری ندیم گوجر سربراہ ٹاسک فورس اسلام آباد ، محمد طاہر آرائیں سینئر نائب صدر ،ثاقب عباسی ، عمران شبیر عباسی ، شیخ داود ، فاروق احمد کیانی ، طاہر عباسی ، اخونزادہ نعیم ، غلام حسنین ، طہماس بٹ ، عبدالوحید بابی ، نوید یونس ستی ، چوہدری عزیز ، محمد اصغر اور دیگر تمام دوستوں کی پرخلوص محبت پر انتہائی شکرگزار ہیں ۔
سعید گوجر