پاکستان فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے اسلام آباد ہاؤس میں کوآرڈینیٹر مرزا عبد الرحمن نے کہا ہے کہ بزنس مین پینل آئندہ کے انتخابات میں بھی بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب ہو گا اور ہماری ٹیم کی اپنی لیڈر شپ کے بینر تلے متحد ہے‘ چیمبر میں بزنس مین پینل کے اقدامات‘ فیصلے اور بہتری لانے کے لیے اقدامات کی ترجیحات ہمارے کامیاب وژن کی گواہی دے رہے ہیں انہوں نے یہ بات اتوار کو میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ پورا سال کفائت شعاری اپنائی اور ہماری قیادت نے سادگی کو فروغ دیا‘ ایمان داری سے کام کیا اور فیڈریشن کے وسائل اور بجٹ کا بے جا استعمال نہیں کیا بلکہ ذاتی جیب سے اخراجات کیے ہیں ہم نے فیڈریشن کے وسائل کو ماضی کی طرح ذاتی تشہیر کے لیے استعمال نہیں کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے صدر میاں انجم نثار کی انتھک کوششوں سے شرح سود کم ہوئی ہے یہ بہت بڑی کامیابی ہے اور اس میں ہم مذید کمی لانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ صنعت کار اور تاجر بنکوں سے سستے اور آسان قرض لے کر اپنے بزنس کو فروغ دے سکیں ہم نے ٹیکس اصلاحات کے لیے کام کیا اور بجٹ کے لیے حکومت کو فیڈریشن کی نمائندہ تجاویز دیں تاکہ ملک میں صنعت کارو اور تاجر برادری کے لیے کاروباری آسانیاں پیدا ہوسکیں انہوں نے کہا کہ ملک میں روزگار اور کاروبار کی بحالی کے لیے ہماری قیادت نے کرونا وائرس کے باوجود کطرات سے کھیلتے ہوئے دن رات کام کیا ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے کٹھن حالات میں اعلیٰ کارکردگی دکھانا ہماری قیادت کی حقیقی پہچان ہے انہوں نے کہا ملک میں کاروبار سرگرمیوں کے لیے پیدا واری لاگت کم تع سطح پر لانے کی کوشش کی جارہی ہے اور حکومت سے بات چیت جاری ہے ہماری قیادت کی یہ کوششیں جامع پالیسی کا حصہ ہیں انہہوں نے کہا کہ بزنس مین پینل کی قیادت نے تمام سیکٹرز کا خیال رکھا ہے تاکہ ملکی معیشت میں تعمیر و ترقی تیز ہوسکے
