نیشنل لیبر فیڈریشن 6 اکتوبر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ملازمین کے مظاہرے میں شریک ہو گی

نیشنل لیبر فیڈریشن 6 اکتوبر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ملازمین کے مظاہرے میں شریک ہو گی‘ یہ فیصلہ نیشنل لیبر فیڈریشن کے صدر شمس الرحمن سواتی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا‘ جس میں مزدور رہنماؤں نے شرکت کی‘ نیشنل لیبر فیڈریشن پنجاب کے صدر راجہ عاشق خان بھی موجو د تھے شمس الر حمن سواتی نے کہا ہے کہ مہنگائی کی ظالمانہ لہر نے عوام کو زندہ درگور کر دیا ہے،ملک کا مزدور، کسان اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والا ہر شخص مشکلات کے دلدل میں دھنس گیا ہے،پی ٹی آئی حکو مت نے تبدیلی کے نام پر عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے،انہوں نے کہا وزیر اعظم عوامی مسائل پر تو جہ دینے کی بجائے آئے روز اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف تر جمانوں کے اجلاس منعقد کرتے ہیں مگرگیس،بجلی اور مہنگائی کے خا تمے کے حو الے سے کبھی کو ئی اجلاس منعقد نہیں کر تے نیشنل لیبر فیڈریشن اسلام آباد کے عہدے داران کے اجلاس میں گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ مہنگائی کی ظالمانہ لہر نے عوام کو زندہ درگور کر دیا ہے،ملک کا مزدور، کسان اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والا ہر شخص مشکلات کے دلدل میں دھنس گیا ہے،پی ٹی آئی حکو مت نے تبدیلی کے نام پر عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔شمس الر حمن سواتی نے کہا مہنگائی کی مذمت کے لیے جتنی بھی اصطلاحات تھی وہ کم پڑگئی ہیں، ادویات اور روزمرہ استعمال کی اشیاء عوام کی قوت خرید سے باہر ہو چکی ہیں،وزیر اعظم تقریروں کی بجائے عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کر یں کیو نکہ عوام کا پیٹ تقریروں سے نہیں بھرتا، ملک کا مزدور طبقہ حالیہ حکو متی پالیسیوں کے باعث اذیت سے دو چار ہے، مزدور اور ملازمین طبقے کی تنخواہ، پنشن میں بھی اضا فہ نہیں کیا گیا ہے اسی طر ح سالانہ ترقی سے محرومی اور جبری ریٹائرمنٹ کی تلوار نے بھی ملازمین کو ذہنی مریض بنا دیا ہے، انہوں نے کہا وزیر اعظم عوام کو ریلیف دینے کے حوالے سے اپنے گذشتہ بر سوں کے فر مودات کے کلپ ہی سن لیا کر یں

اپنا تبصرہ لکھیں