تمام تاجروں اور صنعتکاروں کو ریلیف دینے کے لیے تمام چیمبرز میں سہولیات کی فراہمی کے لیے ایک ڈیسک کا قیام تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کے احکامات کے مطابق پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی ڈائریکٹر جنرل مس صائمہ نے فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تعاون سے ایک سمینار کا انعقاد کا کیاگیاجس میں جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے سینئر نائب صدر راجہ طلعت محمود،جنرل سیکرٹری شاہ زیب خان،اسسٹنٹ سیکرٹری وقار شیخ کے علاوہ تمام چیمبرز کے عہدیدار وں کے علاوہ فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پاکستان کے کوآرڈی نیٹر محمد علی میاں بھی موجود تھےاس موقع پر چیمبر کے تمام لوگوں کو پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی کی طرف سے بنائے گئے پروگرام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں تمام چیمبر کے ممبران کا ریکارڈ چیمبر کو دیئے گئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی طرف سے سسٹم میں اپ لوڈ کیا جائیگا جس کے بارے میں ناصرف تمام سرکاری ادارے بلکہ پاکستان کے تمام چیمبرز اس سے مستفید ہوسکیں گئےاس موقع پر بتایا گیا کہ کس طرح ٹریڈ مارک اور کاپی رائٹ ایکٹ کی رجسٹریشن کروائی جا سکتی ہے اور اس کے کیا کیا فوائد ہیں جبکہ ہمیں اب مل کر بین الاقوامی دنیا کے ممالک کی طرح جدید ٹیکنالوجی سے روشناس ہونا ہوگا اسی ضمن میں ہم ترقی کر سکیں گے۔
