شاپنگ فیسٹیول…… بلیو ایریا کے تمام پلازے رروشنیوں کا مرکز بن جائیں گے


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اسلام آباد اسٹیٹس ایجنٹس ایسوی ایشن کے فنانس سیکرٹری‘ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے سابق سینیئر نائب صدر اور سپریم کونسل کے رکن سید عمران بخاری نے کہا ہے کہ اسلام آباد شاپنگ فیسٹیول کے دوران بلیو ایریا کے تمام پلازے رروشنیوں کا مرکز بن جائیں گے‘ یہ فیسٹیول 7 دسمبر سے7 جنوری تک ہوگا اور یہ شہر کی تاریخ کا بہت ہی شاندار ایونٹ ہوگا فیسٹیول میں شہر کی ہر مارکیٹ روشن ہوگی اپنے بیان میں اسلام آباد شاپنگ فیسٹیول منعقد کرانے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے فیصلے کو شہر کی ترقی کے لیے اہم تاریخی فیصلہ قرار دیا ہے اور اسے شہر کی ترقی کے لیے بنیادی کلیدقرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ شاپنگ فسٹیول اسلام آباد شہر کی قسمت بدل کررکھ دے گا اور اس فیصلے سے بے پناہ کاروباری سرگرمیاں مثبت انداز میں فروغ پائیں گی اور شہر کی تمام مارکیٹوں میں معزز صارفین کی رونق واپس آئے گی یقیناً یہ شاپنگ فیسٹیول شہریوں کے لیے بہت بڑی خوشخبریاں اور بہترین مواقع لائے گا اور ہر قسم کے صارفین اپنی استعداد کے مطابق ضروریات کی خریداری کر سکیں گے ایسی صحت مندانہ سرگرمیاں مستقل بنیادوں پر ہوتی رہنی چاہئیں اسلام آباد کی تمام کاروباری تنظیمیں‘ ایسوسی ایشنز اور چیمبرز اپنی بساط کے مطابق اس فیسٹیول میں بہتری لانے کے لیے اپنا حصہ ڈالیں گے

اپنا تبصرہ لکھیں