مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مفتی منیب الرحٰمن نے اعلان کیا ہے کہ ربیع الثانی کا چاند نظر آگیا ہے اور یکم ربیع الثانی منگل 17نومبر کو ہوگی۔
مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس مفتی منیب الرحٰمن کی زیرِ صدارت محکمہ موسمیات کے دفتر کراچی میں ہوا۔