پاکستان بزنس فورم کے زیر اہتمام تاجر برادری کا وفد استنبول روانہ

تاجروں کے ملک گیر نمائندہ فورم پاکستان بزنس فورم کے زیر اہتمام پاکستان بھر سے تاجر برادری کا ایک اعلی سطحی وفد بزنس کانفرنس میں شرکت کے لیے استنبول روانہ ہورہا ہے پاکستانی وفد کی قیادت پاکستان بزنس فورم کے صدر کاشف چوہدری اور سید عمران بخاری کر رہے ہیں‘ وفد میں اسلام آباد‘ راولپنڈی‘ لاہور‘ کراچی اور ملک کے اہم صنعتی شہروں سے تاجروں کے وفود ترکی جارہے ہیں‘ تاجر برادی کے رہنماء ترکی میں مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط کریں گے اوراستنبول ترکی کی سالانہ ایکسپو اور انٹرنیشل کانفرنس میں شرکت کریں گے‘ اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے سابق سینیئر نائب صدرعمران بخاری نے کہا کہ اس دورے سے دونوں ممالک میں تجارت کو فروغ ملے گا اور کاروباری سرگرمیاں فورغ پائیں گی اور تاجر وفود کے دورے سے دونوں برادر ملکوں کے درمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ کی راہ ہموار ہوگی