ادرک کی چائے

موسم کے بدلتے ہی نزلہ، زکام، بخار اور کھانسی جیسی چھوٹی مگر تکلیف دہ بیماریاں بھی عام ہو جاتی ہیں جس سے ہر گھر میں متاثرہ افراد نظر آ تے ہیں، مشکل کی بات یہ ہے کہ ان موسمی بیماریوں کی شعبہ طب سے تاحال کوئی مناسب دوا بھی دستیاب نہیں آ سکی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق موسم کے بدلتے ہی اپنی صاف ستھرائی کا خاص خیال رکھنا چاہیے، گرم تاثیر اور قوت مدافعت بڑھانے والی غذاؤں کا استعمال بڑھا دیں اور سٹریس پھلوں سمیت خشک میوہ جات کا بھی استعمال لازمی کرنا چاہیے۔

ماہرین کے مطابق ان بیماریوں سے بچاؤ کے لیےسب سے آسا ن طریقہ یہی ہے کہ ان کے لیے پیشگی اقدامات کیے جائیں اور موسمی وائرسز سے بچنے کے لیے ناک، منہ، حلق، لباس اور اپنی صفائی کا خیال رکھا جائے۔

موسم سرما کے دوران اگر روٹین میں گرم مشروبات کا ضافہ کر لیا جائے تو یہ بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے، لہٰذا مندرجہ ذیل مختلف طریقوں سے بننے والے قہوے تحریر ہیں جن سے فائدہ اٹھانے کا وقت آ گیا ہے۔

ادرک کی چائے

موسم سرما میں سخت سردی کا مقابلہ کرنے کے لیے ادرک کی چائے کو بہترین آپشن قرار دیا جاتا ہے، ادرک وٹامن سی، میگنیشیئم اور دیگر معدنیات سے بھرپور ہونے کے باعث صحت کے لیے نہایت مفید ہے۔

ادرک کی چائے بنانے کے لے ایک انچ کا ٹکرا 4 کپ چائے کے لیے استعمال کریں، 4 کپ پانی میں ادرک ابالیں اور چولہے سے اتار لیں، اب اس میں کالی مرچ، شہد اور لیموں شامل کر کے استعمال کریں۔

شہد اور تخم بالنگا

نزلہ، زکام اور کھانسی سے بچنے کے لیے شہد اور تخم بالنگا کا استعمال بہترین ہے، ایک گلاس پانی میں ایک چائے کا چمچ تخم بالنگا بھگو دیں اور اس میں ایک چائے کا چمچ شہد شامل کرکے ابال لیں اور دن میں ایک بار استعما کریں۔

گرم مسالے کا قہوہ

سردی بھگانے، گلے کے درد میں آرام ، بلغم کے خاتمے اور جسم کے درد میں آرام کے لیے گرم مسالے کا قہوہ نہایت موزوں ہے۔