فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے مشرق وسطیٰ کے چیئرمین حافظ شفیق کاشف نے سعودی ایمبیسی جدہ میں قونصل جنرل خالد مجید کمرشل قونصل عبدالوحید شاہ میڈیا قونصل حمزہ چغتائی کے ساتھ ملاقات کی سعودی میڈیا انٹرنیشنل کی صدر خدیجہ ملک معروف سعودی صحافی منصور نظام الدین بھی اس موقعہ پر موجود تھے اس موقعہ پر قونصل جنرل خالد مجید نے کہا کہ فیصل آباد کی کاروباری برادری کے لئے پاکستانی مصنوعات کی ایکسپورٹ کے وسیع مواقع موجود ہیں جدہ قونصلیٹ پاکستان اور سعودی عرب دو طرفہ تجارت کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا
حافظ شفیق کاشف نے کہا کہ بہت جلد جدہ میں سنگل کنٹری (میڈان پاکستان) نمائش کا اہتمام کیا جائے گا جس میں ملک بھر سے پاکستانی مصنوعات سعودی عرب میں پیش کی جائیں گی انہوں نے پاکستانی مصنوعات کی سعودی عرب کی مارکیٹ میں متعارف کروانے کے لئے جدہ قونصلیٹ کی کوششوں سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ایکسپورٹررز اس سے بھرپور استفادہ کریں گے
