ہم زندگی میں دوسروں کو خوش کرنے میں لگے رہتے ہیں اور خود کو بھول جاتے ہیں۔
لیکن آج سے خود کے لیے وقت نکالیں. اپنی خوراک کا خیال رکھیں، اپنے اندر کے بچے کو مرنے نہ دیں، جو پسند ہے وہ کھا لیں، اچھی کتابیں پڑھیں، شیشے میں دیکھیں اور خود سے کہیں کہ میں کیا تھا اور اب میں نے اپنا کیا حال بنا لیا ہے اب مجھے خود کو بدلنا ہے۔
کسی کا انتظار نہ کریں جو کرنا ہے آپ کو خود کرنا ہے پہلا قدم آپ کو خود اٹھانا ہے۔ اپنی صلاحیتوں کو استعمال کریں۔
آپ کو معلوم ہے کہ آپ کر سکتے ہیں لیکن آپ اٹھ نہیں رہے، اٹھیں آپ کو کوئی اٹھانے نہیں آئے گا اپنی ذات کو دوسروں کی ہمدردی کا محتاج نہ بنائیں آپ خود اور آپ کا اللہ آپ کے لیے کافی ہے.
خود سے عہد کر لیں کہ ہر حال میں آگے بڑھنا ہے رکنا نہیں، اپنی زندگی کو ویران مت کریں، اندر کی صلاحیتوں کو زنگ مت لگائیں۔ بڑی سے بڑی مشکل آ گئی ہے سامنا کریں، پریشانی ہے fight کرنا سیکھیں۔
خاموشی سے اپنے اندر کی آواز سنیں۔
کبھی کبھی آپ وہ نہیں کہہ رہے ہوتے جو آپ کے دل میں ہوتا ہے۔ آپ کو معلوم ہوتا ہے کہ میری ہی غلطی ہے مگر آپ جھوٹی تاویلیں کر کے خود کو بہکا رہے ہوتے ہیں. آج سے اپنے اندر کی آوازوں کو سنیں آپ کی روح کیا چاہتی ہے کیونکہ اندر سے آنے والی آوازیں انتہائی سچی ہوتی ہیں اور جو ان کو سنتا ہے اور خود کو بدلتا ہے وہ بہت آگے جاتا ہے۔
فطری ماحول یعنی کھلی فضا میں جائیں واک کریں۔ آسمان کی وسعت دیکھیں، سورج، چاند، ستارے دیکھیں۔
ناکامیوں کی وجہ سے اپنے ساتھ لیبل نہ لگائیں کہ
I am a looser
میں ناکام ہوں
دراصل ہم ہمیشہ خود کو دوسروں کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ حقیقت میں ہم وہ نہیں ہوتے جو لوگ ہمارے بارے میں سوچتے ہیں ہم وہ ہوتے ہیں جو ہم خود اپنے بارے میں سوچتے ہیں۔
جب ہم بہت سے کام ایک ساتھ کر رہے ہوں تو پہلے ایک کام اچھے طریقے سے کریں پھر اگلا شروع کریں۔ اہم کام پر توجہ دیں غیر اہم کو چھوڑ دیں۔
کوئی کام کوئی عادت چھوڑنی ہو تو اس کے فائدے اور نقصان کو ذہن میں رکھیں اور نتیجہ پر فوکس کریں۔
زندگی میں آزمائش آپ کومضبوط بنانے کے لیے آتی ہے لہذا اس کا سامنا کریں۔ خود کو یقین دلائیں کہ میرا رب تو مجھ سے اتنی محبت کرتا ہے یقیناً وہ اس آزمائش میں ڈال کر مجھے کچھ سکھانا چاہتا ہے۔
یاد رکھیں! خوشی ہو یا غم دونوں ہی ہمیشہ رہنے والے نہیں۔ بس دونوں حالتوں میں خود کو نارمل رکھیں، متوازن رہیں.
دنیا کے حوالے سے لمبی لمبی خواہشات سے بچیں۔ پھر یہ ہو گا تو ہم وہاں جائیں گے پھر فلاں خریدیں گے کیونکہ آپ سوچتے ہیں کہ یہ ہو گا تو خوشی ملے گی وہ ملتا نہیں تو آپ اپنی خوبصورت زندگی کو ضائع کر دیتے ہیں۔ لہذا اپنے present حال پر نظر رکھیں۔
اپنی سوچوں کو بہت آگے نہ لے کر جائیں کوشش کریں لوگوں کے درمیان رہیں رات کو اکیلے نہ سوئیں کیونکہ اکیلے انسان کو شیطان زیادہ الجھاتا ہے۔