اسلام آباد میں 7 دسمبر سے7 جنوری تک شاپنگ فیسٹیول ہوگا

چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز‘ ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے کی مشترکہ کاوشوں سے اسلام آباد میں 7 دسمبر سے7 جنوری تک شاپنگ فیسٹیول ہوگا‘ اس دوران شہر بھر کی تمام مارکیٹوں میں چراغاں کیا جائے گا اور بلیو ایریا‘ سوپر مارکیٹ‘ جناح سوپر مارکیٹ‘ آب پارہ‘ میلوڈی سمیت شہر کی ہر چھوٹی بڑی مارکیٹ روشن ہوگی اور ہر دکان دار اس پورے ماہ کے دوران شاپنگ فیسٹیول کی وجہ سے مناسب داموں کے ساتھ رعائتی نرخوں پر مصنوعات فروخت کریں اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسو سی ایشن کے فنانس سیکرٹری اور اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے سابق سینئر نائب صدر سید عمران بخاری نے کہا ہے کہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز‘ ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے کی مشترکہ کاوشوں سے اسلام آباد میں ہونے والا شاپنگ فیسٹیول شاندار ہوگا اور اس سے کاروباری موقع پیدا ہوں گے انہوں نے کہا کہ اس دوران شہریوں کو اپنی ضروریات کی اشیاء خریدنے کا بہترین موقع ملے گا اور شہر میں مستقبل میں بھی ایسے فیسٹیول ہوتے رہنے چاہئیں