پیرسید سفیدشاہ ہمدرد(تمغہ امتیاز) کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار

) گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان نے بزرگ صحافی اور روزنامہ وحدت پشاورکے چیف ایڈیٹراور آل پاکستان نیوزپیپرز سوسائٹی کے سابق سینئرنائب صدر، سی پی این ای کے سابق صوبائی صدر پیرسید سفیدشاہ ہمدرد(تمغہ امتیاز) کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکیاہے۔

یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں گورنرشاہ فرمان نے صوبے میں صحافت بالخصوص پشتو صحافت وادب کے فروغ میںمرحوم کے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان کی وفات سے پشتو ادب وصحافتی حلقے ایک ہمدردودوست صحافی سے محروم ہوگئے۔انہوں نے روزنامہ وحدت کے ایڈیٹر سید ہارون شاہ سمیت لواحقین سے اظہارتعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبروحوصلے سے برداشت کرنے کی دعاکی ہے۔علاوہ ازیں گورنرخیبرپختونخوا نے سینئرصحافی آصف نثار غیاثی کے تایا بشیراحمد کی وفات پر بھی لواحقین سے اظہارتعزیت کیااور مرحوم کی مغفرت کی دعاکی ہے۔