پاکستان پریس کونسل کے سابق چیئرمین‘ صدارتی ایوارڈ یافتہ ممتاز قانون دان‘ ڈاکٹر صلاح الدین مینگل(صدارتی تمغہ حسن کاکردگی) نے روز نامہ وحدت پشاور کے چیف ایڈیٹر پیر سفید شاہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور صحافت کے لیے مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے‘ انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کے لواحقین کے لیے صبر جمیل اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے اللہ کے حضور دعاء کی ہے‘ اور کہا کہ مرحوم ملکی صحافت میں روشن اور نامور کردار تھے
