ممبر پریس کلب شاہد نذیر خان ایڈووکیٹ مختصر علالت کے بعد رضائے الٰہی سے وفات پا گئے،

 سرگودھا کے سینئر قانون دان و ہدایت کار، ممبر پریس کلب شاہد نذیر خان ایڈووکیٹ مختصر علالت کے بعد رضائے الٰہی سے وفات پا گئے، جن کو نماز جنازہ کے بعد ان کے آبائی گائوں ٹھٹھی مزمل میں سپردخاک کر دیا گیا۔ان کی وفات پر سرگودھا پریس کلب کے تعزیتی اجلاس میں سیکرٹری اطلاعات شیخ نعیم طاہر کی قرارداد پر ممبر پریس کلب شاہد نذیر خان ایڈووکیٹ کی خدمات پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اور بتایا گیا کہ وہ بار اور سماجی حلقوں میں اچھی شہرت کے حامل تھے اور بتایا گیا کہ ان کی اس طرح اچانک وفات پر وکلائ برادری، صحافی برادری اور سماجی حلقوں کی طرف سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پسمندگان سے اظہار تعزیت کیا جا رہا ہے جن کا کہنا ہے کہ مرحوم انتہائی خوش مزاج، ملنسار انسان اور سماجی کارکن تھے، ان کی گرانقدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،