۔پاک فوج سے اظہاریکجہتی کیلئے استحکام پاکستان کانفرنس 29نومبر بروزاتوار شنواری کلب چکوال میں ہوگی، جس میں 1965ء اور 1971ء جنگ کے غازی سنیئر عسکری افسران اورشہداء کی فیملیز خصوصی شرکت کریں گی۔ استحکام پاکستان کانفرنس میں پاکستان مسلم لیگ (ض) کے سربراہ محمداعجازالحق خصوصی شرکت کرینگے جبکہ دیگر شرکاء میں لیفٹیننٹ جنرل(ر) امجدشعیب، لیفٹیننٹ جنرل(ر) غلام مصطفی، جنرل(ر) عبدالقیوم، وزیراعظم کے معاون خصوصی مولانا طاہر اشرفی،سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمدخان،سیکرٹری جنرل آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن ٹکاخان عباسی، میجر جنرل(ر) جاویداقبال، میجرجنرل(ر) محمداعجازاعوان، سنیئرصحافی خوشنودعلی خان، کرنل(ر) ابوذرکاظمی، لیفٹیننٹ کرنل(ر) ملک محمدظفراعوان۔ کرنل(ر) مشتاق احمد، کرنل(ر) تیمور سلطان سرخرو، کرنل(ر) سلطان سرخرو اعوان، کرنل(ر) غلام حیدرراجہ، کرنل(ر) عبدالقدیر، کرنل(ر) عابد محبوب نیازی، میجر(ر) بشیر، کرنل(ر)ممتازکمانڈو، کرنل(ر)نسیم راجہ، کیپٹن(ر) مقبول حسین،سابق ایم این اے میجر(ر)طاہراقبال،چوہدری غلام ربانی،خواجہ بابرسلیم،چوہدری تیمور علی خان ایڈووکیٹ اوردیگر سیاسی وسماجی شخصیات شامل ہیں۔ کانفرنس کے آرگنائزرزمیں اعجازخالد، عبدالغفورمنہاس اور ڈاکٹر اعجاز، نذرحسین چوہدری اور عمران کریم مندیال شامل ہیں۔ چوہدری غلام ربانی نے بتایاکہ کانفرنس میں محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ کورونا ایس اوپیز پر مکمل عملدرآمد کیاجائیگا ، مقررین دفاعِ پاکستان کی خاطر لازوال قربانیاں دینے والے شہداء اورغازیوں کو خراجِ تحسین پیش کریں گے۔
