نعیم بخاری کو پاکستان ٹیلی ویژن کا چیئرمین مقرر ہونے پر مبارک باد

پاکستان پریس کونسل کے سابق چیئرمین‘ ممتاز قانون دان(صدارتی تمغہ امتیاز) ڈاکٹر صلاح الدین مینگل نے معروف قانون دان نعیم بخاری کو پاکستان ٹیلی ویژن کا چیئرمین مقرر ہونے پر مبارک باد دی ہے اور ان کی تقرری کو پاکستان ٹیلی ویژن کی ترقی کے لیے خوش آئند قرار دیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ان کی نگرانی اور سربراہی میں پاکستان ٹیلی ویژن‘ اردو‘ انگریزی اور دیگر زبانوں میں نشر ہونے والی خبروں کے معیار اور حالات حاضرہ کے پروگرام سمیت ٹاک شوز میں بہتری لائے گا اور ناظرین کو تعلیم‘ سیاحت‘ صحت‘ عالمی سیاست اور معیشت کے شعبوں کی تازہ ترین اطلاعات کے علاوہ اچھے معیاری ڈرامے بھی دیکھنے کو ملیں گے‘ انہوں نے کہا کہ نعیم بخاری ایک منجھے ہوئے قانون دان ہیں انہیں ادب‘ علم اور حالات حاضرہ کے امور پر عبور حاصل ہے ان کی نگرانی میں پیدا ہونے والے ماحول سے پاکستان ٹیلی ویژن کارپورشن کے ملازمین بھی تبدیلی محسوس کریں گے اور بھر پور مستفید ہوں گے