رکن ترک پارلیمنٹ عبدالقادرقرارزمان کے اعزازمیں عشائیہ

الخدمت فاؤنڈیشن پنجاب شمالی نے قونیہ سے رکن ترک پارلیمنٹ وچئیرمین یوتھ لیگ سعادت پارٹی ترکی عبدالقادرقرارزمان کی قیادت میں پاکستان کے دورے پرموجودوفدکے اعزازمیں عشائیہ کااہتمام کیا،اس موقع پر الخدمت کے صوبائی صدر رضوان احمدنے وفد کاخیرمقدم کرتے ہوئے شکریہ اداکیا،عشائیہ کے دوران ترک وفد اورالخدمت فاؤنڈیشن کے عہدیداران کے درمیان باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پر فارن افئیرز سعادت پارٹی ترکی کے بیرم کوکسال کے علاوہ احمدطور،احسان الحق قریشی ودیگربھی شریک تھے۔صوبائی صدررضوان احمدنے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قدرتی آفات سمیت دیگررفاہی سرگرمیوں میں ترکی کی حکومت اور این جی اوزکا نمایاں کردارقابل ستائش ہے۔ترکی اورپاکستان کے عوام کے درمیان انمول اورپائیدار رشتہ ہمارے لیے قابل فخرہے،فلاحی سرگرمیوں میں ہمیشہ ترکی نے پاکستان کے ساتھ تعاون کیا،الخدمت فاؤنڈیشن کے اشتراک سے انسانیت کی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔