فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان کے صدر سردار طاہر محمود‘ مرکزی کوآرڈینیٹر ذوالقرنین عباسی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اس خطہ میں اہمیت کا حامل ایک ملک ہے‘ اور یہاں ہاؤسنگ کے شعبہ میں کاروبار کے وسیع مواقع ہیں حکومت اس شعبے کی بہتری اور ترقی کے لیے جن اقدامات کی جانب بڑھ رہی ہے اس سے یہ شعبہ وقت کے ساتھ ساتھ ترقی کرے گا اور اس کے نتیجے میں ملک میں ہاؤسنگ کے مسائل بھی کم ہوجائیں گے انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان بھر کے رئیل اسٹیٹ کاروبار سے وابستہ معزز حضرات کی اپنی ایک بے مثال اور متحرک فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے ایک ایسی حکمت عملی اختیار کیے ہوئے ہیں کہ جس کی مدد سے باہمی تعاون کے فروغ کے لیے سب کے لیے کام کرنے اور بہترین معاشی نتائج اور فوائد کے لیے ایک بڑا میدان پیش کر رہے ہیں اس میں فیڈریشن کے تمام ارکان‘ حکومت اور حکومت کے ادارے کاروبار کے فروغ میں باہمی طور پر ایک دوسرے کے لیے مددگار بن رہے ہیں‘ یہ ایک ایسی حکمت عملی ہے جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز بھرپور اعتماد کے ساتھ کام کریں گے اور ملک کی ترقی میں ایک بڑا حصہ ڈالیں گے اور جہاں جہاں بھی بہترین نتائج کے لیے فیصلوں میں بہتری لانے کی ضرورت ہوگی وہاں اجتماعی مفاد کے پیش نظر اقدامات اٹھائے جائیں گے
