فرد سے فرد تک پھیلتے امراض کے لیے حکومتی تدبیر سے زیادہ سماجی رویہ اہم ہوتا ہے

اسلام آباد رئیل اسٹیٹ ایسو سی ایشن کے سی ڈی اے کے لیے کوآرڈینیٹر اسرار الحق مشوانی نے کہا ہے کہ ضلعی انتطامیہ اور سی ڈی اے کی جانب سے شہر اور مارکیٹیوں میں کورنا وائرس سے متعلق آگاہی مہم قابل تعریف اقدام ہے اور یہ بات ہمیں سمجھ لینی چاہیے کہ فرد سے فرد تک پھیلتے امراض کے لیے حکومتی تدبیر سے زیادہ سماجی رویہ اہم ہوتا ہے اپنے بیان میں کہا کہ اگر ہم اس کی تعمیر کر سکیں تو بہت سے مسائل سے محفوظ رہ سکتے ہیں کورونا کی نئی لہرتباہ کن ہے۔ اس کا دائرہ پھیل رہا ہے اور یہ عوام ہی ہیں جو خودکو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ اس لیے سب سے زیادہ اصرار بھی عوامی رویوں کی اصلاح پر ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا اس کے باوجود ضرورت ہے کہ مسلسل یاددہانی کرائی جاتی رہے۔ ان معاشرتی رویوں کی طرف متوجہ کیا جاتا رہے، جن کی اصلاح سے ہم اس بیماری سے بچ سکتے ہیں یا بہتر علاج کو ممکن بنا سکتے ہیں۔ ان غلط فہمیوں کا ازالہ بھی ضروری ہے جو وبا کی طرح پھیل جاتی ہیں اور کم علمی کے باعث محکمات سمجھی جاتی ہیں