عسکری بینک اور پی آئی اے نے برینڈڈ کریش کی لانچنگ تقریب مقرر کی۔ کوویڈ ایس او پیز کے تحت سادہ مگر پر وقار تقریب میں پاکستان کے سب سے محفوظ، جدید اور بیش قیمت خصوصیات کے حامل اس کارڈ جو کہ ایک بنک اور ائیرلائن کے اشتراک سے جاری کیا جارہا ہے کی بہت مانگ تھی۔
عسکری بینک اور پی آئی اے ، اپنی اپنی صنعتوں میں دو مارکیٹ رہنما ہیں ، دونوں ہی طویل عرصے سے پاکستان کی قومی شناخت سے وابستہ ہیں اور یہ فطری بات ہے کہ وہ اپنے صارفین کے لئے ایک طاقتور کارڈ متعارف کروا رہے ہیں جو سفر میں آسانی کے ساتھ لین دین میں تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ رونما کارڈ جو کہ تین درجے ، سلور ، گولڈ اور پلاٹینم میں مہیا کیا گیا ہے میں بہت سی خصوصیات دی گئی ہیں جن میں پی آئی اے کے لائلٹی پروگرام کی رکنیت ، پی آئی اے کے ٹکٹوں میں ڈسکاونٹ ، اندرون ملک اور بین الاقوامی لاؤنجز تک رسائی ، عام کریڈٹ کارڈ کے مقابلے میں تیز مائلز کا حصولاور ترجیحی چیک- ان شامل ہیں۔
اس موقع پر صدر عسکری بینک مسٹر عابد ستار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عسکری بینک ملک کے سرکردہ کریڈٹ کارڈ جاری کرنے والوں میں سے ایک ہے اور پی آئی اے واقعی قابل ذکر تاریخ اور امید افزا مستقبل والی قومی ایئر لائن ہے۔ ہمیں اپنے قومی کیریئر سے وابستہ ہونے پر واقعی فخر ہے۔ یہ پہلا پاکستانی کارڈ ہے جہاں دونوں شریک برانڈ شراکت دار پاکستانی ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ یہ ہمارے پاکستانی صارفین کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگی۔
سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے سامعین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارڈ پاکستان کا حقیقی نمائندہ ہوگا۔ یہ کارڈ ایک اہم لیکن نظرانداز طبقہ کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ از سے ہمارے صارفین پر ہم پر اعتماد بڑھے گا اور ان کو بہت آسانی ہو گی۔