25مستحق اور ضرورت مند افراد میں ویل چیئرز تقسیم

 الخدمت فاؤنڈیشن اسلام آباد نے25مستحق اور ضرورت مند افراد میں ویل چیئرز تقسیم کیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن اسلام آؓاد کے ذیلی شعبے سماجی خدمات پروگرام کے تحت مردخواتین میں ویل چیئرز تقسیم کی گئیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن اسلام آباد کے صدر حامد اطہر ملک نے کہا ہے کہ ویل چیئر کی فراہمی سے معذور افراد کی نقل و حمل میں آسانی پیدا ہوتی ہے جس سے وہ معاشرے میں موثر کردار ادا کرسکتے ہیں۔ اس طرح معذور افراد میں کچھ کرنے کا جذبہ بھی پیدا ہوتا ہے اور احساس محرومی بھی کم ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر کیا۔
 اس موقع پر جنرل سیکرٹری الخدمت فاؤنڈیشن اسلام آباد، الطاف شیر نے کہا کہ الخدمت ہر سال ہزاروں افراد کو ویل چیئر زفراہم کرتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ SDPI کے پیپر کے مطابق اس وقت پاکستان میں 3.1 ملین سے زائد لوگ معذور ہیں جو کہ تعلیم، صحت جیسی بنیادی سہولیا ت سے محروم ہیں