بلدیاتی انتخابات بڑی اہمیت کے حامل ہوں گے۔سید عارف شیرازی

ا میر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید عارف شیرازی نے کہا ہے کہ نا اہل حکمرانوں کے خلاف جماعت اسلامی پاکستان کی احتجاجی تحریک جاری ہے۔کرونا کی حالیہ لہر کے باعث کچھ جلسے ملتوی کیے گٸے ہیں۔اگلے مرحلے میں پنجاب میں احتجاجی جلسے ہوں گے۔لیاقت باغ راولپنڈی میں ہونے والے جلسہ عام سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق اور دیگر مرکزی قاٸدین خطاب کریں گے۔ان خیالا ت کا اظہا انہوں نے گزشتہ روز ضلعی دفتر سید مودودی بلڈنگ میں زونل امراء کے ماہانہ تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوٸے کیا۔اس اجلاس میں تنظیمی,دعوتی,تربیتی اور سیاسی امور کا تفصیلی جاٸزہ لیا گیا۔اس موقع پر زونل امرا نے ماہ نومبر 2020 کے حوالے سے اپنی اپنی رپورٹس پیش کیں۔ سید عارف شیرازی نے کہا کہ 13 دسمبر کو ضلعی مجلس شوری کا اجلاس ہوگا۔جبکہ 27 دسمبر کو زونل سطح پر دعوتی اور تربیتی اجتماعات منعقد کیے جاٸیں گے۔جن سے مرکزی قاٸدین خطاب کریں گے۔ان اجتماعات میں مردوں کے علاوہ خواتین اور بچےبھی شریک ہوں گے۔انہوں نے جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے تمام ذمہ داران کو ہدایت کی ہے کہ وہ آمدہ بلدیاتی انتخابات کی ابھی سے بھر پور تیاریاں شروع کر دیں ۔ آنے والے بلدیاتی انتخابات بڑی اہمیت کے حامل ہوں گے۔ان کے گہرے اور دور رس اثرات مستقبل کی سیاست پر مرتب ہوں گے۔سید عارف شیرازی نے کہا کہ ہمارے زونل اور مقامی عہدیداران اپنے اپنے حلقوں اور یونین کونسلوں کے مساٸل کو اجاگر کریں۔عوام کو درپیش مساٸل اور مشکلات کو حل کرنے میں مقامی لوگوں کی مدد اور معاونت کریں۔