معروف تاجر رہنما سراج قاسم تیلی انتقال کر گئے تفصیلات کے مطابق کراچی کے معروف تاجر رہنما سراج قاسم تیلی دبئی میں مقیم تھے جہاں اُنہیں دل کا دورہ پڑا اور وہ انتقال کر گئے۔سراج قاسم تیلی مرحوم کے سی سی آئی کے سابق چئیرمین تھے ان کے انتقال پر ڈیفکلیریا کراچی کے ایجوکیشن سیکرٹری فہد جعفری‘ ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں نثار انجم‘ اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے سابق صدر اور سارک ایس ایم ای کمیٹی کے سابق وائس چیئرمین سجاد سرور‘ اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے سابق صدر کامران عباسی‘ سابق سینئر نائب صدر عمران شبیر‘ رانا محمد ایاز‘ چوہدری سعید احمد‘ ایف پی سی سی آئی کے رہنماء اور کیپیٹل آفس کے کوآرڈینیٹر مرزا عبد الرحمن‘ اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسو سی ایشن کے فنانس سیکرٹری عمران بخاری‘ فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان کے صدر سردار طاہر محمود‘ فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان کے کوآرڈینیٹر ذوالقرنین عباسی‘اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسو سی ایشن کے سی ڈی اے کے لیے کو آرڈینیٹر اسرار الحق مشوانی نے ان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے اور تاجر برادری کے لیے مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے
