وفاقی دارالحکومت میں آسمانی بجلی گرنے سے 15 سالہ لڑکی جان کی بازی ہار گئی۔

 وفاقی دارالحکومت میں آسمانی بجلی گرنے سے گزشتہ روز 15 سالہ لڑکی جان کی بازی ہار گئی۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقات نے تصدیق کی ہے کہ اسلام آباد میں آسمانی بجلی گرنے سے سیکٹر ڈی 12 کے قریب جھونپڑی میں رہنے والی 15 سالہ لڑکی جان کی بازی ہاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انہوں نے اس سے پہلے کبھی نہیں سنا کہ اسلام آباد میں آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ پیش آیا ہو۔ اللہ بچی کے لواحقین کو صبر  عطا فرمائے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گزشتہ روز سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ محکمہ موسمیات نے بارش کا سلسلہ مزید بھی  جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔